کوئٹہ: صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ عبدالرحمن کھیتران نے اسمبلی اجلاس کے دوران انکشاف کیا کہ وال مین اور متعلقہ ایس ڈی او مل کر پانی فروخت کر رہے ہیں اور یہ لوگ مافیا کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اس شعبے میں اتنا مؤثر کام نہیں کر سکے جتنا کرنا چاہیے تھا۔ عبدالرحمن کھیتران نے اعلان کیا کہ واٹر مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر جلد کارروائی کی جائے گی اور پرائیویٹ پانی فروخت کرنے والوں پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
Leave a Reply