مستونگ کے علاقے ولی خان، تِری روڈ پر کلی ہزار خان کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک کار پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو مرد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ گاڑی میں سوار ایک خاتون معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔
جاں بحق افراد کا تعلق کانک کے علاقے سے بتایا گیا ہے، جو نادرا آفس مستونگ جا رہے تھے۔ جاں بحق افراد میں حاجی محمد اعظم سمالانی، آغا محمد سمالانی اور ایک خاتون شامل ہیں۔ یہ تمام افراد عمرآباد کانک کے رہائشی تھے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد سمالانی قومی تحریک کے چیئرمین میراحمد چلتن وال کے قریبی رشتہ دار تھے۔ انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب ان کی گاڑی کلی ہزار خان کے قریب اسپیڈ بریکر پر سست ہوئی۔
Leave a Reply