|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی سلامتی پر حملہ قرار دیا ہے

انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ نام نہاد کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے بھارتی ایما پر کیا گیا ایک منظم ریاست مخالف حملہ ہے جس کا مقصد بلوچستان میں بدامنی پھیلانا اور عوام کے حوصلے پست کرنا ہے لیکن قوم اور سیکیورٹی ادارے ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس بزدلانہ کارروائی میں پاک فوج کے سات جوانوں کی شہادت ایک عظیم قربانی ہے،

جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ “ہم اپنے شہداء کے مقروض ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا، امن کے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی، اور ایسے عناصر کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا جو معصوم جانوں سے کھیلتے ہیں

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پوری ریاست سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ “قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے یہ قربانیاں ہماری آزادی، خودمختاری اور پرامن مستقبل کی ضمانت ہیں۔”میر سرفراز بگٹی نے سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں اور صوبے میں قیام امن کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *