کوئٹہ:مبر صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کی جانے والی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بلا اشتعال شہری آبادی کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی ہے، جو ناقابلِ برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا، اور ملک کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار اور اہل ہیں۔
حاجی علی مدد جتک نے مزید کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے قوم کا عزم غیر متزلزل ہے، اور ہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔
Leave a Reply