|

وقتِ اشاعت :   19 hours پہلے

کوئٹہ :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھارتی جارحیت پر پاکستان کے فوری اور مؤثر ردعمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی، خودمختاری اور بقاء پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں جو سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیا گیا، میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر افواجِ پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی خطرے کی صورت میں قوم یکجا ہو کر دشمن کو جواب دے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا: “ہم امن چاہتے ہیں مگر اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، ہر جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں۔”

انہوں نے وطن کے دفاع میں قربانیاں دینے والے تمام جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان ہر محاذ پر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *