کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انڈیا کیجانب سے بہاولپور میں جامع مسجد سبحان اللّٰہ پر حملے کے نتیجے میں ان کے خاندان کے 10 افراد اور چار قریبی ساتھی بھی مارے گئے ہیں۔
ان کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مرنے والوں میں مولانا مسعود اظہر کی بڑی بہن اور ان کے شوہر، مسعود اظہر کے بھانجے اور ان کی اہلیہ، ایک اور بھانجی کے علاوہ ان کے خاندان کے پانچ بچے بھی شامل ہیں۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ منگل کی شب ہونے والے حملے میں مسعود اظہر کے ایک قریبی ساتھی اور ان کی والدہ جبکہ دو دیگر قریبی ساتھی بھی مارے گئے ہیں۔
اس بیان میں انڈین وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’اس ظلم نے سارے ضابطے توڑ دیے، اب کوئی رحم کی امید نہ رکھے۔‘
Leave a Reply