|

وقتِ اشاعت :   16 hours پہلے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کے منہ توڑ جواب پر قومی اسمبلی میں خطاب اور اراکین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا جس میں بھارتی حملے اور اس کے بعد پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ 

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا جس میں اعلیٰ فوجی حکام،  وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں اور اجلاس میں بھارت کےحملوں، پاکستان کی جوابی کارروائی اورخطے میں بڑھتی کشیدگی پرتفصیلی غور کیا جارہا ہے۔ 

حکام کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ  کیا ہے اور وزیر اعظم قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی آئندہ حکمت عملی پر غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں سفارتی اقدامات، عالمی برادری سے رابطوں سے متعلق مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارت کے حملوں اور پاکستانی جوابی کارروائی پر عسکری حکام  نے بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نےبھارت کے حملوں کا فوری جواب دیتےہوئے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور بھارت کے 5 طیارے گرائے جبکہ بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ بھارت کو بھرپور جواب دینے پر کمیٹی کی جانب سے پاک فوج کی بھرپور ستائش کی گئی۔ 

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ساری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہے،  پاکستان کی خودمختاری سالمیت اور وقار پر کوئی انچ نہیں آنے دیں گے۔

بھارتی جارحیت کا جواب کب اور کیسے دینا ہے، وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *