|

وقتِ اشاعت :   17 hours پہلے

کوئٹہ: جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ رب العزت کی عظیم نعمتوں میں سے ہے جو ہر پاکستانی کیلئے مسجد کی طرح محترم اور ہماری سجدہ گاہ ہے،بھارت کے پاکستان کے مختلف شہروں میں بِلا اشتعال بزدلانہ حملوں کا افواج پاکستان نے دندان شِکن جواب دیا جو ہر پاکستانی کے قلب کی ترجمانی کی ہے

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کے مختلف شہروں اور آبادیوں پر بزدلانہ حملے جزبہ جہاد اور شوق شہادت سے لبریز پاکستانیوں کے عزائم اور جزبوں کو کمزور نہیں کرسکتے،چْھپ کر وار کرنا ہندو بنئیے کا وطیرہ رہا ہے بھارتی جارحیت کا شاہینوں نے منہ توڑ جواب دیا ہے پاکستان کی تینوں مسلح افواج دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی طاقت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی مسلمان دشمنی، انتہاپسندی پوری دنیا کے سامنے عیاں ہے ہندوتوا کی بنیاد مسلم دشمنی پر قائم ہے،بھارت کی ریاستی دہشتگردی روز اول سے پاکستان کو توڑنے اور کمزور کرنے کیلئے سرگرداں رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے وہ اگر سمجھتاہے کہ ایسے بزدلانہ حملے اور بلوچستان میں جاری اپنے گھٹیا منصوبے کو کرایے کے قاتلوں کے زریعے بڑھائے گا تو ہندو بنئیے کی یہ بھول ہے۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ وقت ثابت کرے گا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے مظبوط قلعہ ہے اور پاکستان کا بچہ بچہ وطن عزیز کی دفاع میں جانیں لڑانے کو تیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *