تربت; یونیورسٹی آف تربت نے اپنے الحاق شدہ کالجوں میں جاری بی ایس اور ایسوسی ایٹ ڈگری (اے ڈی) پروگرام کے امتحانات کی نگرانی کے لیے ایک جامع مانیٹرنگ عمل کا آغاز کردیاہےجس کے تحت کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالماجدناصر کی سربراہی میں ایک ٹیم نے 8 مئی 2025 کو گورنمنٹ ڈگری کالج ہوشاب کا دورہ کیا۔ اس ٹیم میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد اور ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شکیل احمد بھی شامل تھے ۔
جہاں انہوں نے امتحانی مراکز میں جاری اے ڈی پروگرامز کے امتحانات اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پرڈاکٹر عبدالماجد ناصر نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر گل حسن کی قیادت میں یونیورسٹی آف تربت محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان کے تعاون سے الحاق شدہ کالجوںمیں اے ڈی اوربی ایس پروگرامز کے معیار کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کا مقصد طلبہ کو قومی معیار اور ایچ ای سی کی انڈرگریجویٹ ایجوکیشن پالیسی کے مطابق اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔گزشتہ دنوں ڈپٹی کنٹرولر اور اسسٹنٹ کنٹرولر ندیم جان پر مشتمل ٹیم نے گورنمنٹ شہیدایوب بلیدی ڈگری کالج بلیدہ اورعطا شادڈگری کالج تربت میں امتحانی مراکز کا معائنہ کیا، جہاں امتحانی ماحول اور نظم و ضبط کاجائزہ لیا گیا۔ دورہ عطاشاد کالج کے موقع پرڈویژنل مانیٹرنگ آفیسرپروفیسربرکت اسماعیل بھی موجودتھے۔
۔۔۔۔
کیپشن: تربت یونیورسٹی کے کنٹرولرامتحانات ڈاکٹرعبدالماجدناصرکی سربراہی میں مختلف ٹیمیں الحاق شدہ کالجوں میں جاری بی ایس اور اے ڈی پروگرام کے امتحانی عمل میں شفافیت اور معیارکویقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز کا دورہ کررہے ہیں
Leave a Reply