بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن اسمبلی مینہ مجید نے ایوان میں کرپشن کے الزام پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرا نام لے کر میرا استحقاق مجروح کیا گیا ہے، اس معاملے کو کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز باقاعدہ پراسس کے تحت جاری ہوتے ہیں اور ہر ایم پی اے کو فنڈ نہیں دیے جا سکتے۔
مینہ مجید نے وضاحت کی کہ کھیلوں کی سرگرمیاں صوبائی سطح پر منعقد ہوتی ہیں اور کھیلوں کے ایونٹس کے لیے متعلقہ کمیٹی سے اجازت لی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں کی پاکستان کا نام روشن کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے الزام تراشی کو غیر مناسب طریقہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واشک کے لیے جاری کیے گئے بیس لاکھ روپے کے کھیلوں کے ایونٹس نہ ہونے کی انکوائری کرائی جائے۔
Leave a Reply