|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

نڈیا کی وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کی اس پریس کانفرنس میں اس بات کی تردید کی گئی کہ پاکستانی حملوں سے انڈیا میں فوجی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔

انڈین فضائیہ کی ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے کہا کہ ’پاکستان نے مسلسل بدنیتی پر مبنی غلط معلومات کی مہم چلانے کی بھی کوشش کی، جس میں آدم پور میں انڈین ایس 400 کو نقصان، سورت اور سرسا میں ہوائی اڈوں کی تباہی، نگروٹا میں برہموس سپیس، ڈیرنگیاری اور چندی گڑھ میں توپ خانے کی پوزیشنز اور چندی گڑھ کے گولہ بارود کے ڈپو کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا گیا۔‘

انھوں نے کہا کہ ’انڈیا پاکستان کے ان جھوٹے دعوؤں کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔‘

اسی پریس کانفرنس میں شریک انڈین سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا کہ ’میں پہلے بھی متعدد مواقع پر کہہ چکا ہوں کہ پاکستانی اقدامات نے اشتعال انگیزی اور کشیدگی کو جنم دیا۔‘

انھوں نے پاکستانی دعووں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’آج صبح سویرے ہم نے اس بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز انداز کو دوبارہ دیکھا اور ذمہ دارانہ اور نپے تلے انداز میں دفاع کیا۔‘

پریس کانفرنس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ ’پاکستانی فوج کو اپنے فوجیوں کو آگے کے علاقوں میں منتقل کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جو صورتحال کو مزید کشیدہ کرنے کے جارحانہ ارادے کی نشاندہی کرتا ہے۔‘

’انڈین مسلح افواج نے تمام مخالفانہ اقدامات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا اور مناسب جواب دیا۔ انڈین افواج تناؤ میں کمی کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔‘

پاکستان کی جانب سے بھارت جارحیت کے جواب میں کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ (آہنی دیوار) شروع کردیا اور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیس، کئی ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ اور ایس 400 میزائل دفاعی نظام سمیت متعدد اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *