انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور نے دہشتگردی کے خلاف لڑائی میں ایک نئی لکیر کھینچ دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’انڈیا پر دہشتگردوں کا حملہ ہوا تو منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ہم اپنے طریقے سے، اپنی شرطوں پر جواب دے کر رہیں گے۔ ہر اس جگہ جا کر کارروائی کریں گے جہاں سے دہشتگردی کی جڑیں نکلتی ہیں۔ انڈیا کوئی بھی ایٹمی بلیک میل نہیں سہے گا۔۔۔ ہم دہشتگردی کی سرپرست سرکار اور آقاؤں کو الگ نہیں دیکھیں گے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی فوج اور سرکار جس طرح دہشتگردی کی معاونت کر رہے ہیں وہ ایک دن پاکستان کو ہی ختم کر دے گا۔‘
’پاکستان کو اگر بچنا ہے تو اسے اپنے دہشتگردی کے انفراسٹرکچر کا صفایا کرنا ہی ہوگا۔ اس لیے علاوہ امن کا کوئی راستہ نہیں۔‘
مودی نے کہا کہ ’تجارت اور دہشتگردی ایک ساتھ نہیں ہو سکتے۔ پانی اور خون ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا۔‘
’اگر پاکستان سے بات ہوگی تو دہشتگردی پر ہی ہوگی۔ اگر پاکستان سے بات ہوگی تو پاکستان کے زیرِ قبضہ کشمیر پر ہی ہوگی۔‘
فوجی کارروائی صرف عارضی طور پر روکی گئی ہے، پاکستان کے ہر قدم کا جائزہ لیں گے: مودی
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف ملک کی فوجی کارروائی صرف عارضی طور پر روکی گئی ہے۔
Leave a Reply