|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ:ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر سرڈگر کے قریب گیس بوزر اور کار میں ٹکر کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ژوب ڈی آئی جی شاہراہ پر سر ڈگر کے مقام پر گیس بوزر اور کار کی ٹکر ہوئی حادثے کے بعد کار سڑک سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں پانچ افراد محبوب گل ، حاصل شیخ ، نازو شیخ، حاجی یار محمد اور ایک کمسن لڑکا جاں بحق ہوئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے محبوب گل فروری 2024 میں کے پی کے اسمبلی کیلئے جے یوآئی ف کے امیدوار تھے ۔ریسکیو1122کے عملے نے لاشوں کو شیرانی منتقل کردیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *