|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب میں ہتھیاروں کی خریداری کا 142 بلین ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا ہے جو دونوں ملکوں کی تاریخ میں پہلا بڑا معاہدہ ہے۔
ہتھیاروں کی خریداری کا یہ معاہدہ 142 بلین ڈالر کا ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکہ سعودی عرب کو ایک درجن سے زائد امریکی کمپنیوں کی تیار کردہ جدید جنگی آلات اور سروسز فراہم کرے گا۔امریکہ پانچ شعبوں میں سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کرے گا۔ایئر فورس کو جدید بنانے اور خلائی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے والے ہتھیار
ایئر اور میزائل ڈیفینس ،میری ٹائم اور کوسٹل سکیورٹی،بارڈر سکیورٹی اور لینڈ فورسز ماڈرنائزیشن اورانفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن سسٹمز اپ گریڈزوائٹ ہاؤس کے مطابق اس معاہدے میں بہت اہم سطح کی ٹریننگ اور سعودی افواج کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے مدد بھی شامل ہے۔ امریکہ سعودی سروس اکیڈمیز اور ملٹری میڈیکل سروسز میں اضافہ کرے گا۔امریکہ اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان طے پانے والے معاہدات میں توانائی کے شعبے میں ایک یادداشت پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔مسقبل میں سعودی عرب امریکہ سے دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے 100 بلین ڈالر کے ہتھیار خریدے گا۔ اس حوالے سے سعودی عرب نے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ایران کا خطرہ، تحفظ کی قیمت اور ’تحفے کا وعدہ‘: ٹرمپ سعودی عرب سے کیا چاہتے ہیں؟معدنی ذخائر سے متعلق بھی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی محکمہ انصاف کے ساتھ بھی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ سپیس اور وبائی امراض پر قابو پانے سے متعلق بھی تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق سعودی عرب نے امریکہ میں 600 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اس میں امریکہ میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔امریکہ کی ٹیکنالوجی کی کمپنیوں نے دونوں ملکوں میں 80 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم ظاہر کیا ہے۔ امریکہ سے 14.2 بلین ڈالر کے گیس ٹربائنز اور توانائی کے حل برآمد کیے جائیں گے۔ سعودی عرب امریکہ سے 4.8 بلین کے بوئنگ 737-8 مسافر طیارے بھی خریدے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *