|

وقتِ اشاعت :   9 hours پہلے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے دورے کے دوران کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ریاض میں اپنے خطاب میں انھوں نے ایران پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ خطے کی اینٹ سے اینٹ بجانا چاہتا ہے اور دوسرے ممالک میں خون ریزی کے لیے مالی مدد دیتا ہے۔

مگر امریکی صدر نے کہا کہ وہ یہاں ماضی میں ایرانی رہنماؤں کی طرف سے اٹھائے گئے متنازع اقدامات کی مذمت کے لیے نہیں آئے ہیں بلکہ انھیں ایک نئے رستے کی پیشکش کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ پرامید مستقبل سے متعلق بہت بہتر رستہ ہے۔ان کے مطابق ’میں ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہوں۔ اگر میں ایران کے ساتھ معاہدہ کر لیتا ہوں تو مجھے اس پر بہت خوشی ہوگی۔‘انھوں نے کہا کہ اگر ایران کی قیادت اس پیشکش کو مسترد کرتی ہے اور اپنے پڑوسی ممالک پر حملے کرتی ہے تو پھر ہمارے پاس ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ بڑھانے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں بچے گا اور ایران کی تیل کی برآمدات کو زیرو تک لے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *