کوئٹہ میں حاجی علی مدد جتک کے قافلے پر ہونے والے بم حملے پر بلوچستان حکومت نے شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان، شاہد رند نے واقعے کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں پر حملے جمہوری نظام پر حملے کے مترادف ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور امن و امان کے خلاف سرگرم عناصر کی سرکوبی ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام اور ان کے نمائندوں کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
شاہد رند نے کہا کہ ایسی کارروائیاں حکومت کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں اور ریاست دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
Leave a Reply