|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ:متحدہ عرب امارات نے بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کیلئے الگ ویزا فیسیلی ٹیشن ڈیسک (Visa Facilitation Desk) قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ بلوچستان کے تاجروں کیلئے بغیر کسی رکاوٹ کے خصوصی طور پر ویزے جاری کئے جائیں گے۔

 

کراچی میں متعین یو اے ای کے قونصل جنرل ڈاکٹر بہکیت عتیق الرحمتی سے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور سی ای او عبدالکبیر زرکون نے ملاقات کی اور فریقین نے خلیفہ پورٹ سمیت اسٹرٹیجک منصوبوں میں شراکت داری پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ تعاون کے ذریعے منصوبوں کو آگے بڑھایا جائیگا۔

 

چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالکبیر زرکون نے سرمایہ کاری منصوبوں کی تفصیلات،امکانات اور حکومتی مراعات سے متعلق قونصل جنرل کو آگاہ کیا۔قونصل جنرل یو اے ای نے کہا کہ بلوچستان کے سرمایہ کاری منصوبوں کو اپنے سرمایہ کاری پورٹل پر شائع کرینگے۔ اس موقع پر بلال خان کاکڑ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمارا برادر دوست ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار بلوچستان آئیں انہیں حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *