|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ میں  پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کےقریب دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق رکن صوبائی  اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا سریاب روڈ پر ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں رکن صوبائی اسمبلی محفوظ رہے جب کہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے 6 افرادکو  سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کی خوشی میں ہاکی گراؤنڈ میں جشن فتح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شرکت کے لیے علی مدد جتک ریلی کی صورت میں آرہے تھے۔

دھماکےکے بعد ہاکی گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *