|

وقتِ اشاعت :   10 hours پہلے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تھائی لینڈ فرینڈشپ گروپ کا اجلاس ہوا،جس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نےشرکت کی،اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور پارلیمانی روابط بڑھانے پر اتفاق کیاگیا،

اجلاس میں امور نوجوانان اورکھیلوں کے شعبے میں شراکت داری پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا،نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی نےکہاکہ پاکستان اور تھائی لینڈ میں شراکت داری نئے مواقع پیدا کرسکتی ہے،معاشی اور کھیل کے شعبے میں سب سے زیادہ نوجوان مستفید ہوں گے، تھائی نوجوانوں کی اپنے حقوق اور سیاست سے متعلق شعورپاکستانی نوجوانوں کےلیے مثال ہے،

میرٹ پر نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا دونوں ملکوں کی اولین ترجیح ہے، نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی مزیدکہاکہ جولائی سے بلوچستان میں یوتھ پالیسی پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد شروع ہوجائے گا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *