|

وقتِ اشاعت :   10 hours پہلے

جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا ہے کہ خضدارمیں دہشتگردوں کے سامنے غیرت سے مزاحمت کرنے والے شہید لیویز اہلکاروں کا خون رائیگان نہیں جائے گاشہید جوانوں نے بْزدلوں کے سامنے ڈٹ جانے کو ترجیح دی اور غیرت ایمانی سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا پوری قوم کو اپنے بہادر دلیر جوانوں پر فخر ہیں۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا کہ خضدار صمند لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگروں کے ساتھ لیویز فورس کے جوانوں نے مقابلہ میں جامِ شہادت نوش کیا ہے راہ حق کے شہداء ہمیشہ زندہ رہیں گے اْنکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہید جوانوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے اللہ تعالی شہداء کی مغفرت فرمائے اْنکی عظیم قربانی کو قبول فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *