|

وقتِ اشاعت :   May 17 – 2025

اسلام آباد / کوئٹہ :ایمان پاکستان تحریک کی چیئرپرسن اور رکنِ صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں ینگ پارلیمنٹرینز فورم کی جانب سے پیش کردہ ایک اہم قرارداد کو منظور کر لیا گیا ہے جس کے تحت سنٹرل سپیریئر سروسز (CSS) کے امتحانات میں عمر کی حد میں کم از کم پانچ سال کی خصوصی رعایت دی گئی ہے۔

یہ اقدام ان نوجوانوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے جو عمر کی حد کی وجہ سے اس اہم قومی سروس میں شمولیت سے محروم رہ جاتے تھے۔فرح عظیم شاہ نے مزید کہا کہ اس قرارداد کا مقصد ملک کے باصلاحیت اور اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو قومی سطح پر خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ملک کو ایک باصلاحیت بیوروکریسی مہیا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *