خضدار:ایس بی کے کے حالیہ بھرتیوں کی لسٹ ایک ہفتہ قبل ڈی ای او خضدار نے جاری کئے ہیں متا ثر امیدواروں کے مطابق موصوف نے خفیہ طور پر لسٹ جاری کی ہے ڈی ای اونے ماضی میں بھی ہمارے ساتھ ناانصافیاں کی ہیں اور ہم نے ڈی سی اور کمشنر کے سامنے اپنے تحفظات کا اظہا ر کیا
اور اس سلسلے میں کمشنر قلا ت ڈویژن نے بھی ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے اور کمشنر میٹنگ (سی آر سی )کے منٹس بھی سیکریٹری تعلیم کے پاس بھیجے گئے ہیں
اور انہوں نے بھی ان منٹس کی حمایت کی ہے اور جعلی طریقے سے جو امیدواران کامیا ب ہوئے تھے ان کے آرڈر ز روکنے کے احکامات جاری کئے تھےاس حوالے سے ہم نے وزیراعلی بلوچستان کی شکایت کے پورٹل میں بھی اپنی شکایات درج کی تھی اور ہمیں اس سلسلے میں وزیراعلی ہاوس سے فون بھی کئے گئیں تھے
اور کہا گیا تھا کہ اس سلسلے میں ڈی ای او نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے اور آپ کا مسئلہ حل ہوچکا ہے لیکن ایک ہفتہ قبل ڈی ای و نے ایک چھٹی کے دن خفیہ طریقےسے لسٹ جاری کی جوان احکامات کو نہ ماننے کے مترادف ہے اس سلسلے میں جب ہم نے موصوف سے وضاحت مانگی تو انہوں نے غلط بیانی کا سہارا لیا اور کہا کہ سی آر سی کے منٹس ابھی تک ہمارے پاس سیکریٹری کے دفتر سے وصول نہیں ہوئے ہیں
جیسے ہی وصول ہونگے ہم اس پر عمل درآمد کرینگے لیکن اس کے برعکس ڈی ای او نے ان امیدواران کو لسٹ میں جاری کیا ہے جن کےآرڈر ز شفا ف تحقیقات کے بعد وزیراعلی ، کمشنر قلات ڈویژن اور سیکریٹری تعلیم نے روک دیئے تھے ۔
اس سلسلے میں ہم نے میڈیا کے نمائندوں سے بھی رابطہ کیا ہے اور ان کے مطا بق ڈی ای او خضدار میڈیا نمائندوں کو کوئی جواب نہیں دے رہے ہیں لہذا ہم وزیراعلی و دیگر اعلی احکام سے مطا لبہ کرتے ہیں کہ ڈی ای او کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے ۔
Leave a Reply