|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جو لوگ کہتے تھے کہ فوج اپنا کام نہیں کرتی، آج ان سے سوال کریں کہ کیا فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں؟ 

اسلام آباد میں طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کیا آپ آج ان کو ذمے دار نہیں ٹھہرائیں گے کہ تم کون ہوتے تھے جو افسروں اور جوانوں کے خلاف باتیں کرتے تھے۔

لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی فوج عوام میں سے ہے اور عوام پاکستان کی فوج سے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے، جب عوام اور فوج اکٹھے ہوں گے تو اس ملک میں کوئی دہشت گرد نہیں بچے گا، پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ ہے بالکل روشن اور تاب ناک ہے۔

لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پورے ملک کے اساتذہ کوپاک فوج کی جانب سے سلام پیش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے نو جوانوں کی ملک کے لیے کاوشوں کو نہایت اہم قرار دیا اور دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے متحد رہنے کی تلقین کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *