ریکودک منصوبے کے تحت چلنے والے تعلیمی ترقیاتی پروگرام، انٹرنیشنل گریجویٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے آٹھ ہونہار انجینئرز کو اٹھارہ مہینے کی تربیتی پروگرام کے لیے بیرک مائینگ کارپوریشن کی آرجنٹینا میں ویلاڈیرو پروجیکٹ کیلئے روانہ کردیا
یہ اقدام ریکودک مائینگ کمپنی کے اُس عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت وہ مقامی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرکے انہیں ملک و قوم کے لیے ایک قیمتی اثاثہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ نوجوان مستقبل میں ریکودک کمپنی میں ایک مثبت کردار ادا کرسکیں ۔ یاد رہے ریکودک منصوبے کے تحت اس سے قبل ۲۰۲۳/۴ میں نو /دس انجینئرز پر مشتمل دو گروپ پہلے ہی سے ارجینٹنا/ زیمبیا میں قائم بیرک منصوبے میں مائینگ کے شعبے میں تربیت حاصل کررہے ہیں
اس موقع پر منصوبے کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ یہ عملی تجربہ انہیں عالمی معیار کے جدید مائننگ آپریشن کی سمجھ بوجھ اور مہارتیں فراہم کریگا اور امید کرتے ہیں اس پروگرام کےتکمیل کے بعد یہ انجینئرز واپس آکر ریکودک پروجیکٹ کا حصہ بنیں گے اور اپنی کمیونٹی میں مثبت تبدیل کا باعث بنیں گے۔
Leave a Reply