|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

گوادر: پاک ایران سرحد 250 بارڈر پر زیرتعمیر دیوار گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا ،تین زخمی ،بارڈرپر غیرمعیاری کھانا کھانے سے درجنوں افراد کی حالت غیر ہوگئی اسپتال منتقل کردیئے گئے تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحد 250بارڈر پر زیرتعمیردیوار گر نے سے ایک مزدور جان بحق جبکہ تین مزدور زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں اور لاش کو جی ڈی اے ہسپتال گوادر منتقل کیا گیا۔

جاں بحق اور زخمی مزدوروں کا تعلق پنجاب کے رحیم یار خان ضلع سے بتایا جاتا ہے،جبکہ ایک دوسرے واقعہ میں پاک ایران 250 بارڈر پر مضر صحت کھانا کھانے سے درجنوں افراد متاثر ہوگئے بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز 250 بارڈر پر ایک ریڑھی بان سے مضر صحت کھانا کھانے کے بعد درجنوں افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ متاثرین کو ابتدائی طبی امداد کے لیے مجو کے علاقے میں قائم طبی مراکز منتقل کیا گیا،

جہاں سے شدید متاثرہ مریضوں کو گوادر اور تربت کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق کھانے کے استعمال کے بعد مریضوں کو شدید دست و قے کی شکایت ہوئی، جس کے باعث 40 سے زائد افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ متاثرین میں نوعمر لڑکے بھی شامل ہیں۔ضلعی انتظامیہ کو ریڑھی بان کے خلاف قانونی کاروائی کی اپیل کی گئی ہے۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر ایسے واقعات کے تدارک کے لیے اقدامات کرے اور ناقص کھانے کی فروخت پر کڑی نظر رکھے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق، فوڈ پوائزننگ کی ممکنہ وجہ کھانے کی ناقص تیاری اور صفائی کے ناقص انتظامات ہوسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *