|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

:کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ضلعی انتظامیہ ،پی ڈی ایم اے کی آگ پر قابو پانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں انتظامیہ نے فضائی اسپرے کرنے کیلئے معاونت طلب کرلی۔ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ سعید احمد دمڑ کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے علاقے سپین غر کے پہاڑوں میں گزشتہ شب جنگل میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دو کلومیٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر لیویز اور ضلعی انتظامیہ نے مقامی لوگوںکے ساتھ ملکر آگ بجھانے کی کوششیں کی تاہم آگ پر قابو نہیں پایا جاسکے جبکہ محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے فائر بال سمیت دیگر سامان کے ساتھ بھیجی گئی ٹیمیں بھی آگ پر قابو نہیں پاسکی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ہوا تیز ہونے کے باعث آگ پھیل رہی ہے جس سے وسیع و عریض رقبے پر جنگل میں قیمتی درخت جل کر راکھ ہورہے ہیں۔ انہوں نے محکمہ پی ڈی ایم اے سے ہوائی جہاز یا ہیلی کاپٹر کے ذریعے آگ پر قابو پانے کیلئے معاونت فراہم کرنے کی سفارش کردی ہے ڈپٹی کمشنرکے مطابق آگ لگنے کے مقام سے 15کلومیٹر دور ڈیم واقع ہے جہاں سے پانی لیا جاسکتا ہے دوسری جانب محکمہ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر فضائی معاونت کیلئے اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا تاہم پیر کی شام تک آگ پر قابو نہیں پایاجاسکا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *