کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئر یوسف شاہ خان نے ملک کے سپہ سالار چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعلیٰ ترین فوجی عہدے پر ترقی دینے کو ملکی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس تاریخی اعزاز پر انہیں دلی مبارکباد پیش کر تے ہوئےان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو عسکری خدمات، بے مثال قیادت اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے حکومتِ پاکستان نے انہیں فیلڈ مارشل کے منصب پر فائز کیا ہے اور یہ اعزاز نہ صرف ان کی ذاتی صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ پاک فوج کی عظمت اور پیشہ ورانہ مہارت کا بھی مظہر ہے۔
انھوں نے کہا کہ آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی جسے دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی۔
کیسکو چیف نے کہا کہ پوری قوم کو امید ہے کہ فیلڈ مارشل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں ملک مزید مضبوط، محفوظ اور ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔
Leave a Reply