خضدار میں اسکول بس پر ہونے والا دہشت گرد حملہ ایک بزدلانہ، سفاک اور انسانیت سوز اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کی وہ بدترین مثال ہے جو ہر دردِ دل رکھنے والے انسان کو غمزدہ اور مضطرب کر دیتی ہے۔
بطور ٹاؤن چیئرمین سوئی، میں اس دل دہلا دینے والے واقعے پر نہایت رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں اور شہید ہونے والے معصوم بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کرتا ہوں۔ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو بلند درجات عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد صحتیابی دے، اور متاثرہ خاندانوں کو صبر جمیل سے نوازے۔
یہ واقعہ اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ دہشت گرد نہ کسی مذہب کے پیروکار ہیں، نہ کسی قانون کے پابند اور نہ ہی انسانیت کے قائل۔ ایسے درندہ صفت عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی سنگین جسارت نہ کر سکے۔
ہم ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کر کے نشانِ عبرت بنایا جائے، تاکہ معاشرے میں امن، تحفظ اور انصاف کا احساس بحال ہو۔
– عزت اللہ امان بگٹی
ٹاؤن چیئرمین سوئی
Leave a Reply