کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول وین پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتا ہے۔
شاہد رند کا کہنا تھا کہ بھارتی سرپرستی میں معصوم بچوں کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے، جو عالمی قوانین اور انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی اندرونی ناکامیوں اور بدترین صورتحال کو چھپانے کے لیے بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت ہر محاذ پر ناکامی کے بعد اب نرم اہداف، جیسے معصوم بچے اور تعلیمی ادارے، کو نشانہ بنا رہا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
شاہد رند نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ معصوم بچوں پر حملوں کا نوٹس لے اور بھارت کی ریاستی سرپرستی میں جاری دہشتگردی کو روکے، کیونکہ یہ عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردوں، منصوبہ سازوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق پاک فوج، سیکیورٹی ادارے اور پوری قوم متحد ہیں اور بھارتی دہشتگردی کو ہر صورت شکست دی جائے گی۔
Leave a Reply