|

وقتِ اشاعت :   May 21 – 2025

 بلوچ اخلاقیات میں بچوں پر حملہ ایک ناقابلِ معافی جرم سمجھا جاتا ہے: جان بلیدی

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے رہنما جان بلیدی نے خضدار میں اسکول وین پر ہونے والے دہشت گرد حملے کو شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انسانیت پر حملہ ہے، جس کی کسی مہذب معاشرے میں اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اپنے بیان میں جان بلیدی نے کہا کہ یہ حملہ ایک ایسی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے جو اخلاقی طور پر دیوالیہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بلوچ اخلاقیات میں بچوں پر حملہ ایک ناقابلِ معافی جرم سمجھا جاتا ہے، اور ایسی حرکتوں کی نہ صرف شدید مذمت کی جاتی ہے بلکہ ان کے خلاف ٹھوس اقدام اٹھانا بھی ضروری ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *