معصوم بے گناہ بچوں کو نشانہ بنانا بدترین درندگی ہے،خضدار معصوم بے گناہ بچوں کو نشانہ بنانا بدترین درندگی ہے شہید ہونے والے بچے پوری قوم کے بچے ہیں
بھارتی اِیماء پر خونریزی کرنے والے اب بے رحمانہ سلوک اور کاروائی کے مستحق ہیں بلوچستان میں بڑھتے ہوئے سانحات انتہائی قابل مزمت ہیں اسلام اور پاکستان کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے
جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے خضدار زیرو پوائنٹ کے قریب آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں پر ہونے والے دھماکہ میں شہید ہونے والے بچوں کےخاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دُعا کی ہے اُن کا کہنا تھا کہ شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے پوری قوم غمزدہ ہے شہید ہونے والے بچے پوری قوم کے بچے تھے اُن کی عظیم قربانی رائیگان نہیں جائے گی
شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا،
کرائے کے قاتل بزدلانہ کاروائیوں سے عظیم نظریہ پر بننے والے مملکت خداداد پاکستان کے استحکام کو توڑنا چاہتے ہیں
پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے بلوچستان میں اب تک سیکورٹی فورسز، سویلینز، قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد، ڈاکٹرز، ٹیچرز، سمیت ہزاروں افراد شہادت کے عظیم منصب پر فائز ہوچکے ہیں
Leave a Reply