|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

ریکودک:ریکودک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) نے حال ہی میں اپنے پہلے کمیونٹی فیڈبیک فورم کا انعقاد کیا، جس کا مقصد ایک باضابطہ پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا تاکہ بلوچستان بھر سے مقامی افراد اور کمیونٹی ممبران کمپنی کے روزگار سے متعلق امور اور مقامی خریداری کے طریقہ کار پر اپنے تحفظات براہ راست پیش کر سکیں۔ پانچ کمیونٹی ممبران نے اپنے مسائل اور تحفظات کی تفصیلات کمپنی کو ارسال کیے جس کے بعد آر ڈی ایم سی نے ہر کیس کا تفصیلی جائزہ لیا اور تحقیقات کیں۔ فورم کے دوران شرکاء کو انفرادی طور پر موقع دیا گیا کہ وہ اپنا مسئلہ بیان کریں، سوالات کریں

آر ڈی ایم سی کے نمائندوں سے کھلی اور شفاف گفتگو کریں۔ اس نشست میں آر ڈی ایم سی کے اہم افسران بشمول ایچ آر سائٹ لیڈ، ایچ آر مینیجر، کمیونٹی ریلیشنز مینیجر اور کمیونٹی انگیجمنٹ لیڈ نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ پراکوہ اور فین سیڈمنٹس کی کمیونٹی ڈیولپمنٹ کمیٹیوں کے ارکان نے بطور مبصر شرکت کی۔ اس موقع پر آر ڈی ایم سی کے ہیڈ آف سسٹین ایبلٹی، ایشلے پرائس بھی موجود تھے۔ یہ فورم آر ڈی ایم سی کے ان اقدامات میں سے ایک ہے جو مقامی کمیونٹی سے کھلی بات چیت، شفافیت اور بامعنی روابط کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

سی ڈی سی نمائندوں اور فورم کے شرکاء نے اس موقع کا خیرمقدم کیا اور اسے مقامی روزگار، ذمہ دارانہ کاروباری عمل اور کمیونٹی سے تعمیری مکالمے کے لیے کمپنی کی عزم کا ثبوت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فورم کے ذریعے نہ صرف عوامی خدشات کو سننے کا موقع ملا بلکہ آر ڈی ایم سی کی پالیسیوں اور طریقہ کار کو بہتر طور پر سمجھنے میں بھی مدد ملی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *