|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

 

کراچی : ضلع آواران کے معروف صحافی لطیف بلوچ کو گزشتہ شب نامعلوم افراد نے ان کے گھر واقع مشکے میں گولی مار کر قتل کردیا۔ ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہوگئے ۔ لطیف بلوچ کے بیٹے کو گزشتہ ماہ نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا

جبکہ ان کے خاندان کے کئی لوگ وقفہ وقفہ سے مارے گئے ہیں۔ انہوں نے صحافت کا آغاز روزنامہ انتخاب سے کیا تھا اور اس کے بیورو چیف مقرر ہوئے تھے

تاہم سرکاری ملازمت کے بعد وہ صحافت میں کم سرگرم دکھائی دیتے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی۔

دریں اثنا ء سی پی این ای نے آواران کے معروف صحافی لطیف بلوچ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ ملک اور خاص طور پر بلوچستان میں تواتر کے ساتھ صحافیوں کاقتل جاری ہے جوکہ قابل قبول نہیں ہے۔ ایسے بیہمانہ اقدامات صحافت اور آزادی اظہار کو دبانے کی کوشش ہے۔ آزادی صحافت کے لیے سی پی این ای اپنا کردار جاری رکھے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *