بولان:سینئر سیاستدان سابق وفاقی و صوبائی وزیر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ فارم 47 کی حکومت میں ضلع کچھی کو ڈاکوئستان بنا دیا گیا ہے ضلع میں کسی کی بھی جان و مال محفوظ نہیں حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی ڈاکوؤں لٹیروں کے جھتے اپنی مرضی منشاء سے شریف شہریوں کو دن دہاڑے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں حلقے سے سلیکٹڈ ایم پی اے کی ایماء پر کچھی میں ڈاکو راج ہے
اور ان ڈاکوؤں چوروں لٹیروں کی مکمل پشت پناہی کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ پولیس ان باثر ڈاکوؤں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتی کیونکہ یہ فارم 47 کی پیدوار جعلی ایم پی اے کے بندے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی کا امن تباہ و برباد کرنے والوں کو عوام پر مسلط کرکے عوامی حقیقی قیادت کا راستہ روکا گیا تاکہ ضلع میں اپنی منشاء کے مطابق عوام کے حقوق پر شب خون ڈالا جاسکے
سردار رند کا مزید کہنا تھا کہ کچھی کے امن کے سوداگروں کو عوامی عدالت میں جواب دینا ہوگا آج کچھی کے غریب مفلوک الحال عوام دن میں بھی محفوظ نہیں انکی جان و مال کو ڈاکو سرے عام تار تار کررہے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں کیونکہ حکومتی منڈی میں سب بیوپاریوں کو جمع کیا گیا ہے جہاں عام آدمی کی کوئی حیثیت نہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی مفادات کے تحفظ کی سیاست کی ہے کچھی کے عوام کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہماری تمام تر ترجیحات علاقائی امن ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات ناگزیر ہیں
Leave a Reply