کوئٹہ : کوئٹہ جمعیت علما اسلام کوئٹہ ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا سعید احمد مولانا مفتی عبدالباقی بڑیچ مولانا محمد اکبر مینگل مولانا مفتی رضا خان مولانا محمد عثمان پرکانی مولانا حافظ احمد جان مولانا قاری نظر محمد حقانی مولانا محمد عسی مولانا عبدالمجید امین جان رند نصب اللہ آ غا ایڈوکیٹ ملک روز الدین عبدالباری شہزاد اور حافظ حبیب الرحمن نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر میں سریاب اور۔ مختلف علاقوں میں بجلی کی بدترین اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام کے ساتھ صریحا مذاق قرار دیا ہے
سریاب جیسے شہری علاقے میں دن بھر صرف 2 گھنٹے بجلی فراہم کرنا اور رات کو بھی 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرنا واپڈا کی نااہلی اور عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں بجلی کی عدم دستیابی نے سریاب کے باسیوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ چھوٹے مکانات اور گنجان آبادی میں بجلی کے بغیر بوڑھے سکول جانے والے بچے اور دفتری افراد شدید تکلیف میں مبتلا ہیں۔
گھریلو خواتین کو روشنی نہ ہونے کی وجہ سے کھانا پکانے اور دیگر گھریلو امور سرانجام دینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ پانی کی فراہمی بھی بجلی نہ ہونے کے باعث معطل ہو کر رہ گئی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کوئٹہ مطالبہ کرتی ہے کہ واپڈا فوری طور پر سریاب میں بجلی کی فراہمی کو معمول پر لائے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرے۔ بصورت دیگر، جمعیت علما اسلام ضلع کویٹہ عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے
اور واپڈا کے خلاف بھرپور تحریک چلانے پر مجبور ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اس معاملے کا فوری نوٹس لے اور عوام کو بجلی جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی یقینی بنائے بصورت دیگر جمعیت علما اسلام ضلع کویٹہ بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے عوام کو واپڈا کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔
Leave a Reply