سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ خضدار حملے میں زخمی ہونے والی 2 طالبات شیما ابراہیم اور مسکان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار حملے میں شہید ہونے والے طلبا و طالبات کی تعداد 8 ہو گئی، شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور ایک طالبعلم شامل ہے۔
یاد رہے کہ 21 مئی کو خصدار میں اسکول بس پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 5 طالبعلم شہید اور 51 بچے زخمی ہوئے تھے تاہم بعد ازاں مزید ایک بچہ دم توڑ گیا تھا۔
خضدار میں شہید بچی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی شہید بچی اے پی ایس میں جماعت ششم کی طالبہ تھی کھیرہ ڈوری کی قبرستان میں بچی کو سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا
نماز جنازہ میں سول افسران، سیاسی و سماجی شخصیات و صحافیوں نے شرکت کی
قومی پرچم میں لپٹی شیما کے لیے ہر آنکھ اشکبار تھا نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر خضدار، ڈی سی سوراب،اے سی خضدار شریک تھے
Leave a Reply