|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

دشت:ضلع مستونگ کی تحصیل دشت کے مکینوں نے کہا ہے کہ لک پاس ٹول پلازہ سے دشت کمبیلا اور عاصم آباد تک زیر تعمیر سڑک پر غیر معیاری کام کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پہلے سڑک کی سائز اور آبی گزرگاہوں پر غفلت برتی جارہی تھی اب سڑک پر پتھر اور بجری کی چھوٹی طے بچھائی جارہی ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس طرح سڑک بلیک ٹاپ کے بعد پھر سے ٹھوٹ پوٹ کا شکار ہوگی۔

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اینٹی کرپشن، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نوٹس لیکر منصوبے پر جاری کام کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین کو بھیجیں اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ علاقہ مکینوں و معتبرین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ سڑک اہمیت کا حامل ہے ہزاروں ٹن پھل اور دیگر فصلوں کی پیداوار یہاں ہوتی ہے اور اسی راستے سے اجناس اور پھلوں کو منڈی تک پہنچایا جاتا ہے غیر معیاری کام کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 50 سال بعد سڑک بن رہی ہے

اگر اس طرح بنائی جائے گی تو پھر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی جو ناقابل برداشت ہے۔ حکام فوری طور پر نوٹس لیکر کام کے معیار کو بہتر بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *