آواران : بلوچ وومن فورم کی اپیل پر بدھ کے روز آواران میں حوری بلوچ اور نعیم بلوچ کے قتل کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ شہر بھر کے بازار، دکانیں اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے، جبکہ مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔
مظاہرین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ قتل ریاستی جبر کی واضح علامت ہے اور وہ اس ظلم کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے۔ عوامی غم و غصے اور احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، اور شہر میں پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات رہی۔
بلوچ وومن فورم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی ظلم اور بربریت سے مظلوموں کے حقوق سلب نہیں کیے جا سکتے۔ بلوچ وومن فورم اپنی قوم، شہداء کے خون اور قومی حقوق کی پاسداری کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔”
فورم نے خبردار کیا کہ اگر قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
Leave a Reply