|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

بلوچستان کے ضلع پشین میں پکڑی گئی منشیات کو آپس میں بانٹنے پر ایس ایچ او سمیت 4 اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقے سرخاب سے لیویز فورس کی کارروائی میں برآمد ہونیوالی منشیات کی آپس میں بندر بانٹ ثابت ہونے پر ایس ایچ او سمیت 4 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے منشیات کی مبینہ بندر بانٹ کیس میں معطل ہونیوالے لیویز اہلکاروں کی محکمانہ انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر چار لیویز اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

محکمانہ انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر ملازمت سے فارغ ہونیوالوں میں ایس ایچ او یونس خان، محررمحمد امیر، محررکلیم اللہ اور سپاہی محمد شفیع شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *