|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب (شہید سکندرآباد) کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوٹ مار ، خواتین و بچوں کی موجودگی میں گھروں پر حملہ آور ہونے والے بلوچ کہلانے کے لائق نہیں۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب ( شہید سکندر آباد) کی شہادت انتہائی افسوسناک اور بذدلانہ عمل ہے، سوراب واقعے میں ملوث بلوچ دشمن عناصر کے خلاف کارروائی ناگزیر ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے والی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ:حملہ نہ صرف ایک بزدلانہ فعل بلکہ پرامن مستقبل کو تاریکی میں دھکیلنے کی گھناو نی کوشش ہے، دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤں کی ایما پر بلوچستان کے مقامی افراد کو شہید کرنیوالے کس منہ سے بلوچیت کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے شہید اے ڈی سی ہدایت اللہ بلیدی کے اہل خانہ سے تعزیت اورہمدردی کا اظہارکیا۔نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ حکومت اور سیکورٹی فورسز بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *