|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے ایک اہم اقدام کے تحت بلوچستان میں سرگرم تمام دہشت گرد تنظیموں کو “فتنہ الہندوستان” کا نام دے دیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ نام ان تنظیموں کے حقیقی نظریے، عزائم اور مقاصد کو نمایاں کرتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تمام گروہ اب “فتنہ الہندوستان” کے نام سے جانے جائیں گے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ ان تنظیموں کی کارروائیاں نہ صرف ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں بلکہ ان کے پس پردہ عزائم پاکستان کے دشمن ایجنڈے کی عکاسی کرتے ہیں۔

وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ اس نام کے ذریعے عوام کو ان عناصر کے اصل چہرے سے آگاہ کرنا اور قومی بیانیے کو مضبوط بنانا مقصود ہے۔

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بلوچستان میں سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہیں، اور ملک میں اندرونی و بیرونی خطرات کے خلاف حکومتی ادارے مکمل الرٹ پر ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *