|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے ریاست دشمن گروہ “فتنہ الہندوستان” کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان آپریشنز کو مثالی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے تحفظ کے لیے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ “فتنہ الہندوستان” سے وابستہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کے مطابق بلوچستان میں امن و ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، چاہے وہ اندرونی ہوں یا بیرونی سہولت کار۔

میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ ریاستی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت پر انہیں فخر ہے اور یہ کامیاب آپریشنز دشمنوں کے لیے ایک دو ٹوک پیغام ہیں کہ پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کو ہر سطح پر ناکام بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے امن میں خلل ڈالنے والوں کا ہر محاذ پر پیچھا کیا جائے گا اور ان کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ کی جانب سے دیے گئے اس بیان کو بلوچستان میں جاری سکیورٹی آپریشنز کے تناظر میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریاستی ادارے ملک دشمن عناصر کے خلاف مکمل چوکنا اور متحرک ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *