|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ:سوراب میں 10جون تک موٹرسائیکل پر ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپ کر نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی، اسسٹنٹ کمشنر سوراب کے جاری کردہ پبلک نوٹس کے مطابق سوراب میں دہشتگردی کے حالیہ واقعہ کے بعد انتظامیہ نے عوام کا ماسک پہن کر یا چہرہ ڈھانپ کر نقل و حرکت کرنے اور 10جون تک موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے ۔

پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضلع سوراب میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کے دوران عوام دور رہیں بصورت دیگر کسی قسم کے جانی یا مالی کے نقصانات کی تمام تر ذمہ داری داری خود عوام پر عائد ہوگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *