|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

ژوب: پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ 8فروری 2024 کے عام انتخابات میں پشتون غیور عوام نے قومی دلیری اور سیاسی بیداری کے ساتھ پشتونخوانیپ کے اْمیدواروں کے حق میں بھرپور ووٹ استعمال کرکے پارٹی کے قیادت اور بیانیے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پشتون قومی سیاسی تحریک کی جدوجہد کو تاریخی تقویت دی ہم اپنے غیور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ باور کراتے ہیں

کہ اْن کے ملی ارمانوں کی تکمیل اور زندگی کے ہر شعبے میں درپیش اذیت ناک صورتحال سے نجات کیلئے جاری جدوجہد میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے جبکہ این اے 251 ژوب، قلعہ سیف اللہ کم شیرانی پر ہماری جیت 15 ہزار ووٹوں سے زائد تھی جس سے سازشوں کے ذریعے جعلی ناکامی میں تبدیل کیا گیا تھا وہ حلقہ این اے 251 ژوب، قلعہ سیف اللہ کم شیرانی کے 22 پولنگ سٹیشنوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہونے کے بعد ژوب شہر میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے جس سے پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا نے بھی خطاب کیا۔

پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا کہ این اے 251 کے حلقے پر ہماری جعلی ناکامی کو ہم نے ہر فورم پر جیت کی صورت میں ثابت کیا الیکشن کمیشن میں کیس کے دوران اور الیکشن کمیشن کی طرف سے قائم کردہ انکوائری کمیٹی اور الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ پر موجود فارم 45 اور پھر ٹریبونل میں تمام گواہوں اور تصدیق شدہ ثبوتوں کے ساتھ یہ ثابت ہوا کہ قومی اسمبلی کا یہ سیٹ پشتونخوانیپ جیت چکی ہے

اور اب ٹریبونل کے حکم پر 22 پولنگ سٹیشنوں کی دوبارہ گنتی میں بھی یہ ثابت ہوگیا کہ ہمارا دعویٰ برحق تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے غیور عوام نے نمائندگی کیلئے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا تھا اْس اعتماد کا پاس رکھتے ہوئے یہ لازمی تھا کہ ہم آخرحد تک کیس لڑتے ہوئے اپنے حق نمائندگی کو ضرور حاصل کریں اور اب تمام فورمز پر ہماری جیت ثابت ہونے کے بعد آخری مرحلے میں بھی پشتونخوانیپ کی جیت برحق ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے سے زائد پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی ڑوب میں مسلسل موجودگی پْرامن جمہوری احتجاج اور صوبہ بھر میں پارٹی کارکنوں کی فعال پْرامن احتجاج اورضلع ڑوب میں پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کی تاریخی مہمان نوازی، مہمانوں کیلئے رہائش سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی اور پارٹی کے مختلف اضلاع کے رہنماؤں و کارکنوں کی ڑوب میں مسلسل آمد اور احتجاج میں شرکت پر سب کا مشکور ہوں بلخصوص پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا جو ایک بڑے عمر کے بزرگ ہوتے ہوئے جوانوں کی طرح روز اول سے اس کیس کی شروعات سے لیکر آج تک اسلام آباد تا کوئٹہ اور ڑوب تک ہر فورم پر دن رات حاضر رہے

اور پارٹی ڑوب کے ضلعی سیکریٹری ڈاکٹر بایزید خان روشان، عبدالقیوم ایڈوکیٹ، محبت خان مندوخیل اور سید اکبر کاکڑ سمیت تمام پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کی دن رات انتھک محنت اور تمام انتظامات کو سنبھالنے اور سینکڑوں مہمانوں کی ایک ہفتے سے زائد تک خدمت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *