ژوب:بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251کے 22پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے گنتی کے اعداد شمار جاری کردئیے ، منگل کو قومی اسمبلی کے حلقہ پی بی 251پر الیکشن ٹربیونل کے حکم پر22پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ گنتی کا عمل مکمل کرلیا گیا
جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ژوب اونگزیب کاسی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پشتونخواء نیشنل عوامی پارٹی کے خوشحال خان کاکڑ نے مجموعی طور پر 4075جبکہ جمعیت علماء اسلام کے سمیع الدین نے 2652ووٹ حاصل کئے ۔ دوبارہ گنتی کے نتائج الیکشن ٹربیونل میں جمع کروائے جائیں گے جس کے بعد حلقے کے انتخاب کا نتیجہ جاری کیا جائیگا ۔
Leave a Reply