کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی میں نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری اور رکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا
،کلثوم نیاز نے بل پر اظہار خیال کرنا چاہا تاہم اسپیکر نے اجازت نہیں دی جس پروہ بل کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کر گئیں۔واضح رہے کہ اسمبلی اجلاس میں نیشنل پارٹی کے ارکان میں سے صرف کلثوم نیاز بلوچ نے شرکت کی جبکہ اپوزیشن کے کسی اور رکن نے واک آؤٹ میں ان کا ساتھ نہیں دیا،اجلاس کے بعد گفتگو میں کلثوم نیاز بلوچ نے بل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترمیمی بل شہری آزادیوں کو سلب کرنے کا ذریعہ بنے گا اور اس سے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے قوانین سے امن قائم نہیں ہوتا بلکہ عوام میں بے چینی اور بداعتمادی بڑھتی ہے۔
Leave a Reply