|

وقتِ اشاعت :   12 hours پہلے

بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز 6 جون کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کولپور میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرم رہے، جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشتگردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کی تصدیق کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ 3 جون کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں 2 آپریشنز کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *