|

وقتِ اشاعت :   11 hours پہلے

بلوچستان اسمبلی میں میرشعیب نوشیروانی نے پیش کی ۔بلوچستان حکومت نے مالی سال 2025 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین اور عوامی فلاح کے لیے متعدد اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ بجٹ میں گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، گریڈ 1 سے 16 تک کے اہل صوبائی ملازمین کے لیے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کو 20 فیصد تک بڑھانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے، تاکہ تنخواہوں میں پائے جانے والے فرق کو کم کیا جا سکے۔

ریٹائرڈ ملازمین کی مالی معاونت کے لیے بلوچستان پینشن فنڈز کے لیے 1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

عوامی فلاح و بہبود کے تحت، صوبے بھر کے شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے بلوچستان ہیلتھ کارڈ اسکیم کے لیے 4 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *