|

وقتِ اشاعت :   June 21 – 2025

کوئٹہ:سابق وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے پیکاایکٹ کے تحت اپنے خلاف لگائے جھوٹے الزاما ت پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف لیگل نوٹس کے بعد ایف آئی اے سے بھی رجوع کرنے کافیصلہ کرلیا جس میں پیکاایکٹ کے تحت ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ سے بی وائی سی کے خلاف سخت کارروائی کی درخواست کی گئی ہے

 

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر وسابق وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو کی قانونی ٹیم میں شامل وکلاء نے پیکاایکٹ کے تحت میرضیاء اللہ لانگو پر لگائے جھوٹے الزامات پر ایف آئی اے سے بھی رجوع کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے درخواست تیارکرلی جس کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے میرضیاء اللہ لانگو کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا،بے بنیاداور من گھڑت پرپیگنڈاکرکے لوگوں کو اشتعال دلایا گیا ہے

 

ایف آئی اے حکام بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف پیکاایکٹ کے تحت نہ صرف تحقیقات بلکہ بی وائی سے کے سوشل میڈیا آکاونٹس چلانے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کرئے میرضیا اللہ لانگو کی وکلاء ٹیم نے گزشتہ روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کو لیگل نوٹس بھی جاری کیا تھا جس کے مطابق بی وائی سی نے میرضیا ء اللہ لانگو پر بے بنیاد الزامات کو سوشل میڈیا پر جاری کرکے عزت نفس مجروح کیا جس کے خلاف ایف آئی اے ،عدالت سمیت ہرقانونی فور م پر آواز اٹھائی جائے گی ۔