|

وقتِ اشاعت :   July 16 – 2025

 

قلات: بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے نمرغ میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین مسافر جاں بحق جبکہ سات زخمی ہو گئے۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق سیکیورٹی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سیکیورٹی ادارے تعاقب میں مصروف ہیں۔

حکومت بلوچستان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔